بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بجلی بحران کے حل کیلئے اسدعمر کی کل کراچی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر اسدعمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کل کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات متوقع ہے ، ملاقات کا مقصد کراچی میں بجلی بحران کے مسئلے کا فوری حل نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی بحران کے حل کیلئے وفاقی وزیر اسدعمر کی کل کراچی آمد متوقع ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اوراسد عمر کی کےالیکٹرک انتظامیہ سے کل ملاقات متوقع ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر ملاقات گورنر سندھ اور وفاقی وزیر کریں گے، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد کراچی میں بجلی بحران کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور گورنرسندھ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کےالیکٹرک کے معاملات پر گفتگو کی گئی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں