اشتہار

سرکاری ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے عید الاضحٰی سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ملازمین کو جولائی کی مکمل تنخواہ 27تاریخ تک ادا کی جائےگی جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم اداکی جائے گی۔

- Advertisement -

محکمہ خزانہ نے قبل ازوقت تنخواہ اور پنشن ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں