جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

طبی ماہرین کا بڑا کارنامہ، جڑے سروں والی بچیوں کو نئی زندگی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی : طبی ماہرین نے پیدائشی طور پر جڑے ہوئے سروں والی بچیوں کو اٹھارہ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد الگ کرکے نئی زندگی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کے بڑا کارنامہ کر دکھایا، سر اور دماغ سے جڑی بچیوں ایرون اور پریفیناک کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے تیس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے اٹھارہ گھنٹے کے طویل آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران انتہائی مشکل اور نہایت پیچیدہ طریقے سے سر سے جڑی دو کمسن بچیوں کو کامیابی سے الگ کردیا، اٹلی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور یورپ میں گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والا یہ دوسرا آپریشن ہے۔

ایرون اور پریفینا کے سر پیدائشی طور پر جُڑے ہوئے تھے جبکہ ان کے دماغوں میں خون کی شریانے بھی مشترکہ طور پر دونوں کو خون سپلائی کر رہی تھیں۔

ڈاکٹروں نے انفیکشن کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کو حفاظتی ہیلمٹ کچھ مہینوں تک پہننا پڑے گا۔

خیال رہے اطالوی اسپتال کے صدر نے بنگوئی کےطبی مرکز میں ان جڑواں بچیوں اور ان کی والدہ کو دیکھا تھا اور انہیں علاج کے لیے اٹلی لانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد دونوں جڑواں بہنوں کو ستمبر 2018 ء میں اٹلی لایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں