ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے واٹر بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ اسمبلی نے واٹر بل 2020 کی منظوری دے دی جس کے تحت اب صوبے میں دستیاب پانی کے استعمال کو مؤثر بنایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں واٹر بل پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں دستیاب پانی کے استعمال کو مؤثر بنایا جائے گا اور 6 ماہ میں صوبائی حکومت آبی ذخائر سے متعلق کمیشن تشکیل دے گی جس کے چیئرپرسن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے۔

ماحولیات،پبلک ہیلتھ، زراعت، صنعت، آبپاشی، بلدیات  کے وزرا اور چیف سیکرٹری  کمیشن میں کے ممبران ہوں گے۔ یہ کمیشن آبی ذخائرکےگھریلو، صنعتی اور زرعی مقاصدکے استعمال کا بھی تعین کرے گا۔

بل کے مطابق کمیشن صوبے میں جنگلی حیات، ماہی پروری سے متعلق امور کے حوالے سے بھی فیصلہ کرے گا،  خیبرپختونخواہ حکومت آبی ذخائر ریگولیٹری اتھارٹی کاقیام بھی عمل میں لائےگی۔

بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بغیرپیشگی نوٹس پانی کا کنکشن ختم کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ مضرصحت پانی کی فراہمی  اور پانی کے ضیاع پر جرمانےعائد کیےجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں