ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر ایک دن کی سرکاری تعطیل کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے معاملے پر وفاق کی پیروی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال میں وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے بھی عید کی تعطیلات میں وفاق کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات پر پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ جائے گی۔

پنجاب حکومت عید پر وفاق کی تعطیلات کے مطابق چھٹیاں دے گی، جمع کو عید ہونے پر پنجاب حکومت بھی سرکاری اداروں کو ایک جیسی چھٹی دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، عید کے بعد پیر سے سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔؎

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا روک تھام کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ کیا ہے، وفاق کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے روکنے کےلیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

عیدالاضحیٰ پر کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے بہت کرم کیا ہے، دنیا کے مقابلے میں مشکل وقت سے نکل آئیں گے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج سامنے آئے، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں