اشتہار

گھر کے سوئمنگ پول میں پھنسا مگرمچھ کیسے نکلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گھر کے سوئمنگ پول میں پھنسے مگر مچھ کو محکمہ جنگلی حیات نے بچالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کی کاؤنٹی ہلزبورف میں ایک مگرمچھ گھر میں گھس کر عقبی صحن میں بنے سوئمنگ پول میں تیراکی کے مزے لینے لگا لیکن یہ مزے مگرمچھ کو اس وقت مہنگے پڑگئے جب وہ پول سے باہر نکلنے میں ناکام رہا۔

اہل خانہ گھر کے سوئمنگ پول میں پھنسے مگرمچھ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوئے تو ریسکیو اہلکاروں کو مدد کےلیے فون کیا۔

- Advertisement -

مگرمچھ پکڑنے والی ٹیم نے گھر کا دورہ کرکے چار فٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا تاکہ وہ بھی محفوظ رہ سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے قانون کے مطابق چار فٹ کے یا اس سے کم حجم کے مگرمچھ کو خطرناک نہیں سمجھا جاتا۔

گھر کے سوئمنگ پول میں 9 فٹ لمبے مگر مچھ کی آمد

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ریاست فلوریڈا میں ایسے خوفناک واقعات پیش آتے رہے ہیں، جس میں خطرناک مگرمچھ گھر بنے سوئمنگ پول سے پکڑے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں