جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وفاقی ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن عیدالاضحیٰ سے قبل دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اورپنشن27 جولائی کوادا کرنےکی ہدایت کردی گئی، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے اور چیف اکاؤنٹس آفیسرکوبھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عید31جولائی یا یکم اگست کو ہونےکا امکان ہے اس لیے عید پر رواں ماہ کی تنخواہ قبل ازوقت ادا کی جائےگی۔

قبل ازیں عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دی تھی۔

سندھ میں سرکاری ملازمین کو جولائی کی مکمل تنخواہ 27تاریخ تک ادا کی جائےگی جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم اداکی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں