بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور، 4 سالہ بچی پر سگی پھوپھی کا بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سگی پھوپھی نے 4 سالہ بھتیجی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں سگی پھوپھی نے 4 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم کو گرم چھری سے داغا گیا ہے، مہک کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھریلو جھگڑے کے بعد 2 سال قبل گھر چھوڑ گئی تھیں، بچی کو اس کے والد چند ماہ قبل دادا اور پھوپھی ے پاس چھوڑ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں مالکان کا گھریلو ملازمہ پر تشدد، سر کے بال مونڈھ دئیے

ایس ایچ او نشتر کالونی کا کہنا ہے کہ بچی کی پھوپھی اس پر تشدد کرتی تھی، ملزمہ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں مالکان نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال مونڈھ دئیے تھے۔گھریلو ملازمہ کشور کے بھائی نے تھانہ ڈیفنس میں درخواست دائر کروائی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بہن کو مالک عمران اور اہلیہ ایک سال سے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، مالکان نے مجھ پر اور بہن پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں