اشتہار

کتے کے پیٹ میں سیکڑوں گیندوں کی موجودگی‌ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے ڈاکٹرز نے دس سالہ کتے کے پیٹ سے گالف کی سیکڑوں گیندیں بغیر آپریشن کے لیے باہر نکال لیں۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق جرمن نسل کے دس سالہ  کتے کا نام الفائی ہے  جو اپنے مالک کے ساتھ گالف کلب جاتا تھا اور وہاں اُس نے سیکڑوں ربڑ کی گیندیں نگل لیں۔

پچاس سالہ برطانوی شہری نیل ٹیلر اس کتے کے مالک ہے جو اپنی دو بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ کرونا لاک ڈاؤن سے پہلے ہر ہفتے یا فراغت میں گالف کھیلنے جاتے تھے۔

- Advertisement -

ایک روز انہوں نے دیکھا کہ الفائی گالف کی گیند چاٹ رہا ہے، یہ دیکھ کر وہ پریشان ہوئے اور اپنے کتے کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے اُسے ایک دوا کھلائی تو اُس نے قے کردی۔

The x-ray revealed the scale of the problem

کتے نے قے کی تو اُس میں چار گالف کی گیندیں موجود تھیں،  بعد ازاں ڈاکٹر نے اُس کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اُس کے پیٹ میں سیکڑوں گیندیں موجود ہیں۔

ڈاکٹر نے ایفائی کو ایسی دوائی دی کہ وہ جب بھی اُسے کھلائی جائے تو چند گھنٹے بعد وہ الٹی کرتا اور پیٹ میں موجود گیند باہر نکل جاتی۔

Just some of the balls that came out of Alfie

نیل ٹیلر کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی گیندیں غائب ہونے پر بیٹے کو قصور وار قرار دیتا تھا اور اُس کی باز پرس کرتا تھا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں