نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے جڑواں بھائی رونی اور ڈونی گلیون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، دونوں بھائیوں کو ایک دھڑ کے ساتھ سب سے زیادہ زندہ رہنے کا اعزا حاصل تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کا انتقال چار روز قبل 7 جولائی کو ہوا، انہوں نے 2014 میں اپنی 63ویں سالگرہ منا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کے اعزاز حاصل کیا تھا۔
رونی اور ڈونی امریکی ریاست اوہیو کے شہر بیاورک کریک میں رہتے تھے۔ اُن کی پیدائش اکتوبر 1951 میں ہوئی، دونوں کا پیٹ اور اندورنی اعضا ایک جبکہ سر ، ہاتھ اور پیر علیحدہ علیحدہ تھے۔
ڈاکٹرز نے پیدائش کے بعد بچوں کا معائنہ کر کے والدین کو مشورہ دیا تھا کہ اُن کو الگ کروانے کا آپریشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے بھائیوں کو اعزاز حاصل تھا، وہ 1875 میں پیدا ہوکر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
رونی اور ڈونی کا کہنا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے اس قدر خواہش مند تھے کہ انہوں نے اپنے والدین سے کلینڈر منگوایا اور روزانہ تاریخ پر نشان لگاتے تھے۔