اشتہار

شہریوں نے امریکی صدر کو کرونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، اسلام آباد میں مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سول سوسائٹی اور شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر امریکی صدر کے خلاف کرونا پھیلانے کا الزام عائد کرکے احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں کے رکھا ہے اور امریکا اس جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اول ہے لیکن پاکستانی عوام نے امریکی صدر کو کوویڈ 19 پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کرونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج شروع کردیا، مظاہرے میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھے جو امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

- Advertisement -

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں کورونا کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے، اسی لیے امریکی صدر عالمی مجرم ہے، شہریوں نے کوروناسے انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ داری بھی امریکا اور صدر ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو عالمی لیڈر کی حیثیت سے عالمی برادری کو وسائل اور مدد فراہم کرنی چاہئے تھی لیکن صدر ٹرمپ نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت اور چین کے خلاف بیانات دے کر غیر ضروری بحث چھیڑ دی اور ساتھ ساتھ نازک وقت میں عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کی دھمکیاں دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں