پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اسد عمر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے اوقات صبح چھ سے شام سات تک ہوں گے، فیس ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراین سی او سی کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوئے اور وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر صحت ، صوبائی حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریزکی بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے۔

این سی او سی اجلاس میں عید الاضحیٰ سے متعلقہ امور سمیت نماز عید، مویشی منڈی کے انتظامات پر غور کیا گیااور کہا گیا کہ عید قربان سے قبل ملک بھر میں 700مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، متعلقہ حکام کوعید الاضحیٰ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کا اجراکر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں سےمتعلق گائیڈ لائنز پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملک بھر میں منڈیوں کے اوقات صبح 6 سےشام 7 تک ہوں گے اور منڈیوں میں داخلے سےقبل ماسک پہننالازم ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کا ایس اوپیزکے تحت اہتمام بہت ضروری ہے، دیہی ایریا سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں، مویشی منڈیو ں سے متعلق ہیلتھ پروٹوکول، گائیڈلائنز سب سے شیئر ہوں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامی کوعیدالاضحیٰ کےحوالے سے ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ، مویشی منڈیوں میں خریداروں کی سختی سےاسکریننگ ہوگی اور فیس ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقرر حد سے زیادہ سے لوگوں کو منڈی آنےکی اجازت نہیں ہوگی ، عیدالاضحیٰ کی نمازوں کے حوالے سے عیدالفظر کے پلان کو فالو کیا جائے گا۔

اجلاس کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا 23شہروں میں کوروناکےمتاثرہ مریضوں کی تعدادزیادہ دیکھی گئی جبکہ ملک بھر میں321 مقامات اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت بند ہیں۔

این سی اوسی نے انسداد کورونااقدامات پر پنجاب حکومت پر اظہاراطمینان کیا،اسد عمر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات کوسراہا ہے، کورونا روک تھام اور صحت سہولتوں پرپنجاب کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔

اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کے لئے سخت مانیٹرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ ا سمارٹ لاک ڈاؤن کےایس او پیز پرسختی سےنظررکھی جائےگی اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے بھی ایس اوپیز پر سختی عمل کرایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں