اشتہار

قیدیوں کی رہائی کا معاملہ، طالبان نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: ترجمان طالبان سہیل شاہین نے افغان حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا عمل مذاکرات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سہیل شاہین نے لکھا کہ مذاکرات میں تاخیر کسی کے مفاد میں نہیں، معاہدے کے تحت تمام مطلوب قیدیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو جو فہرست دی ان میں تمام قیدی سیاسی ہیں، تمام قیدیوں کو دوحہ امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت کو رہا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت آپس میں قیدیوں کی رہائی عمل میں لائیں گے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔

افغان حکومت نے 3000 طالبان قیدی رہا کر دیے

فریقین کی جانب سے مرحلہ وار قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ اب تک تین ہزار سے زائد جنگجو رہا کیے جاچکے ہیں جبکہ طالبان نے بھی سیکڑوں افغان فورسز اور پولیس اہلکاروں کو آزاد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران طالبان نے 27 افغان فوجی اور پولیس اہلکاروں کو رہا کیا۔ جبکہ اس سے قبل متعدد بار رہائی کا سلسلہ عمل میں لایا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں