اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میں اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں، ہانیہ عامر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں لیکن صرف دوست ہیں‘۔

شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی باکمال اداکاری سے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر مستقبل میں مشہور گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہوں پر بول پڑیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن میں بتایا کہ ’وہ اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہیں اس کے علاوہ ان کے درمیان کوئی رشتہ نہیں‘۔

ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ ’ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں اور نا ہی ہم کہیں سیر و تفریح پر جاتے ہیں لیکن ہماری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کےلیے حاضر ہیں‘۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم متعدد برانڈز کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں جب کہ دونوں نے فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک بھی کی تھی، نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی خوبصورت دوستی کے باعث بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

ہانیہ عامر حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ کی ویڈیو میں بھی آئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں