اشتہار

کرونا لاک ڈاون کے دوران ‌کتے نے ہوم ڈیلیوری شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا میں سپر مارکیٹس نے صارفین تک اشیاء ڈیلیور کرنے کےلیے کتے کا استعمال شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں کاروبار کو متاثر کیا ہے کیونکہ وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کررکھی ہے۔

لاک ڈاون کے باعث شہری اشیاء ضروریہ بھی خریدنے سے قاصر ہوگئے تھے جس کا حل بہت سے ممالک سے یہ نکالا کہ سامان کی ترسیل کےلیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا لیکن سری لنکا میں ایک سپر مارکیٹ نے گاہکوں تک سامان پہنچانے کےلیے ایک کتے کا استعمال شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 سالہ ایروس نامی کتا ایک ٹوکری میں پھل، سبزیاں، اور دیگر ضروری اشیاء سپر مارکیٹ سے لیکر لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔

کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ ایروس کی وجہ سے ہمیں سماجی فاصلہ اختیار کرنے میں مدد مل رہی ہے اور اس سے لوگ بھی بے حد خوش ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں