ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 60 فیصد کم ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد60 فیصد کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں میں اوسطاً 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کےمطابق یومیہ ٹیسٹنگ50 ہزار تک ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد60 فیصد کم ہونے کا انکشاف ہوا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سرکاری سطح پر 18 اور16نجی لیبارٹریزفعال ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 18سرکاری لیبارٹریز کی یومیہ ٹیسٹنگ استعداد8040 ہے جبکہ سرکاری لیبارٹریزمیں ٹیسٹ پر فارم اوسطاً 5812 کئے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں 16نجی لیبارٹریز کی یومیہ ٹیسٹنگ استعداد8430 ہے اور نجی لیبارٹریز میں ٹیسٹ پرفارم 2363 کیے جا رہے ہیں ، 34میں سے صرف 4 لیبارٹریز استعدادکے مطابق ٹیسٹ کر رہی ہیں جبکہ 30 سرکاری و نجی لیبارٹریز استعداد سے آدھے ٹیسٹ کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں یومیہ ٹیسٹنگ50 ہزار تک ہونی چاہیے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اوسطاً 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سرکاری لیبارٹریوں میں صرف کوروناعلامات پرٹیسٹ کئےجارہے ہیں، اسپتالوں میں تشویشناک،علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں