اشتہار

’’رفتار، سوئنگ، باؤنس، ڈی آر ایس، گیند خود بتائے گی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ بال بنانے والی مشہور آسٹریلوی کمپنی کوکابورا نے اسمارٹ گیند بنانے کا دعویٰ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بال بنانے والی مشہور کمپنی کوکابورا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ بل میں چپ لگی ہوگی جس سے گیند کی رفتار اور سوئنگ کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

اسمارٹ گیند میں لگی چپ کے ذریعے امپائر ریویو یعنی ڈی آر ایس میں بھی مدد ملے گی اور چپ کی مدد سے درست فیصلہ کیا جاسکے گا۔

- Advertisement -

اسمارٹ گیند کو کرکٹ آسٹریلیا نے جونیئرز کی سطح پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہوئی ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی اسمارٹ بال کو مختلف لیگز میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والوں آؤ یہ کام کردکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں