اشتہار

روس نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ‌ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی سائنس دانوں نے کوویڈ 19 کی محفوظ دوا تیار کرنے کا دعویٰ کردیا، کرونا ویکسین کو کلینیکل ٹرائلز کے بعد محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے مہلک ترین وبا کرونا وائرس سے نجات کےلیے محفوظ ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کو آزمائشی دور سے گزارنے کے بعد محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

آزمائشی مرحلے میں 18 رضاکاروں نے حصّہ لیا تھا جو بغیر کسی پیچیدگیوں کے ڈسچارج کیے گئے۔

- Advertisement -

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آزمائش پر مبنی نتائج کی وجہ سے کہا جا سکتا ہے کہ کرونا کی تیار کردہ دوا مریضوں کے استعمال کے لیے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن مریضوں پر تجربہ کیا گیا ان کا مدافعتی نظام بہتر کام کر رہا ہے، اینٹی باڈیز بن چکی ہیں، اور اب وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق ویکسین کے تجربے کے 28 دن بعد ان رضاکاروں کے وائٹل سائنز یعنی نبض کی رفتار، سانس کا نظام، یا بلڈ پریشر وغیرہ معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مجموعی اموات پانچ لاکھ 79 ہزار سے زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں