بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

.عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں بجلی کابدترین بحران جاری ہے، رات گئےبجلی کی بندش کے باعث آدھا شہر تاریکی میں ڈوبارہا، نارتھ اورنیوکراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سےشہری بلبلااٹھے۔

خواجہ اجمیرنگری،شاہنوازکالونی ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،کریم آباد،لیاقت آباد،عزیزآباد،لانڈھی،کورنگی،بلدیہ ،لیاری میں بھی گھنٹوں سے بجلی بندہے جبکہ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سات گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہی ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں