جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،صوبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لوگوں سے مل کر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔

دوسری جانب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں،بلوچستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ہمیشہ یہاں سے محبت ملی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے درمیان صنعت وتجارت کو فروغ دیا جائےگا،بلوچستان،پنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں،پنجاب حکومت نے خیرسگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبےشروع کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں