تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بزدار حکومت کا شہریوں‌ کے لیے شاندار تحفہ، آن لائن بکرا منڈی ایپ متعارف

لاہور: حکومت نے پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر مویشیوں کی خریداری سے متعلق بکرا منڈی ایپ متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ’بکرا منڈی‘ اپیلیکیشن کے ذریعے قربانی کے جانور ایک کلک پر خریدے جاسکیں گے۔

ایپ میں مویشیوں کی تصاویر، عمر ، وزن ، نسل اور قیمت سمیت دیگر قیمتی تفصیلات درج ہوں گی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف اپنی حیثیت کے مطابق مویشی کا انتخاب کرے گا۔

پنجاب حکومت نے مویشیوں کی آن لائن خریداری کی سہولت کرونا وبا کے پیش نظر متعارف کرائی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے منڈی جانے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے دو روز قبل صوبے بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے عائد ہونے والی پابندیوں میں مزید پندرہ روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جار ی کیا جس کے بعد اب لاک ڈاؤن کا اطلاق تیس جولائی تک ہوگا۔

مزید پڑھیں: مویشی منڈی اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسد عمر

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینیما ہال بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات اور کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب کے وزیر صحت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی شہر کی حدود سے ڈھائی کلومیٹر دور لگائی جائے گی، جہاں پارکنگ کا خاص انتظام ہوگا جبکہ شہریوں کے لیے داخلی اور خارجی راستے  علیحدہ علیحدہ بنائیں گے جائیں۔

حکومت نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ایس او پیز کا خاص طور پر خیال رکھیں، جن لوگوں کو کرونا کی علامات ہوں وہ منڈی نہ جائیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کے منڈی میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -