ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ سندھ کے شہر سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون نے درخواست دی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزم سجاد بھیو نے شادی کے 20 روز بعد ہی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جعلی آئی ڈی سے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ دو روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو این جی او کا نمائندہ ظاہر کر کے نوکری کا جھانسہ دیتا تھا۔ملزم نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ملزم پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے،بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں