اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کوسٹ گارڈ کی کارروائی : 16 ملزمان گرفتار منشیات اور نایاب پرندے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوسٹ گارڈ کے عملے نے مسافر کوچ پر چھاپہ مار کر 16ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے کرسٹل نایاب نسل کے پرندے، زیورات اور ممنوعہ اشیاء برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے پندرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق وندرچیک پوسٹ پر مسافر کو چ سے ملزم کو گرفتار کرکے دو کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا، ایک اور کارروائی میں ایک مسافر سے نایاب نسل کے چالیس پرندے برآمد کر لئے گیے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ گوادر کراچی روٹ پر چیکنگ کے دوران چھالیہ، بھارتی گٹکا اور مختلف اشیاء برآمد کر کے سولہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وندر اور گوادر پر کارروائی کے دوران ایک لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

کسٹمز کلکٹریٹ نے جناح ایئر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ۔کسٹم کے عملے نے امریکہ براستہ دبئی آنے والے مسافر کے سامان سے موبائل فونز اور ممنوعہ کاسمیٹکس بر آمد کر لیں۔

ترجمان کسٹم نے بتایا کہ مسافر کی جامہ تلاشی کے دوران خفیہ جیبوں سے سونے کے زیورات اور امریکن ڈالرز بھی بر آمد ہوئے۔ اسمگل شدہ سامان زیورات اور

ملزمان سے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت اڑسٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے، تمام مسافروں کو کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں