اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم دے دیا، آزاد کشمیر کے وکلاء نے ابتدائی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے قائم قام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں آزادکشمیرہائیکورٹ نے 4ججز کے حق میں اور ایک کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جسٹس رضا علی خان، جسٹس راجہ سجاد، جسٹس چوہدری منیر، جسٹس سرداراعجاز اور جسٹس خالدیوسف کو فارغ کردیا گیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائیکورٹ میں پینل پر اختلاف ہوا تھا۔ خیال رہے کہ ججز تعیناتی کے لیے دونوں چیف جسٹس کی جانب سے متفقہ پینل ارسال کرنا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں