اشتہار

کرونا بحران، برٹش ایئرویز نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا بحران کے باعث برٹش ایئرویز نے 31 ’بوئنگ747‘ طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کی وجہ سے برٹش ایئرویز نے 31 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا اعلان کیا، برٹش ایئرویز 1989 سے بوئنگ 747 استعمال کررہی ہے جسے اب گراؤنڈ کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ 31بوئنگ 747طیاروں کو 2024میں گراؤنڈ کرنے کا منصوبہ تھا، کرونا کی وجہ سے 31طیارے جلدی ریٹائر کررہے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت مسافروں میں 93فیصد کمی آئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث دیگر کمپنیوں کی طرح برٹش ایئرویز بھی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور مالی مشکلات کے باعث ایئرلائن بارہ ہزار ملازمین کو بھی فارغ کر چکی ہے۔

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے برطانوی حکومت اور ایئرلائن کمپنیوں کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

بوئنگ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ مالی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں