لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کرونا کی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کرونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔