تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

گجرات میں‌ غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے تھانہ کنجاہ میں محبت کرنے کے الزام میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے نعش نہر میں بہادی گئی جبکہ لڑکی کو پاگل قرار دے کر نہر میں پھینک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے بیگہ کا خلیل انور شائستہ سے مبینہ طور پر محبت کرتا تھا چند روز قبل مقتولہ کی نعش سرائے عالمگیر نہر سے برآمد ہوئی۔

مقتولہ کے لواحقین نے مشہور کردیا تھا کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جبکہ دوسری جانب ریسکیو عملے کو گاؤں مچھیانہ کے قریب نہر سے 19 سالہ خلیل انور کی مسخ شدہ نعش ملی۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہوا کہ نوجوان کے کان، ہونٹ اور زبان تیز دھار آلہ سے کاٹے گئے پھر تین گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

نمائندہ اے آر وائی نیوز عامر بٹ کے مطابق تمام تر دستاویزات کے باوجود پولیس دو بے گناہوں کے اجتماعی قتل کو ماننے سے مسلسل انکار کررہی ہے۔

ڈی ایس پی صدر گجرات چوہدری سعید کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لاش ملی فوری پوسٹ مارٹم کرایا، پوسٹ مارٹم میں پتا چلا لڑکے کو قتل کیا گیا ہے، لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنا باقی ہے، لڑکی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کا نشان نہیں ہے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -