جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو مکمل اعتماد حاصل ہےوہ اپنی سیٹ پر رہیں گے۔
جہلم میں روہتاس روڈ کےافتتاح پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ پی آئی اےمیں ن لیگ،پی پی دورمیں غلط بھرتیاں کی گئیں، پی آئی اے ، پی ٹی وی اور دیگر محکموں میں دھڑادھڑبھرتیاں کی گئیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پائلٹس کےحوالےسےاپنےپہلےدن کےمؤقف پر برقرار ہیں، 262پائلٹ کےخلاف تحقیقات ہوئیں، انکوائری مکمل ہونیوالوں کو برخاست کیا گیا جب کہ بقیہ پائلٹس کی انکوائری زیرسماعت ہے، بیرون ممالک کام کرنے والے104پائلٹوں کوتحقیقات کےبعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل پیراہو چکی ہے، پرونشل فنانس کمیشن کامقصداضلاع کوان کےحقوق ملنےچائیں۔