بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

اب بندر بھی گرامر سیکھ سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے تحقیقی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر بھی انسانوں کی طرح گرامر سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بندروں اور انسانوں کی سوچ میں مطابقت کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا جس میں اُن کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا گیا۔

ماہرین کے مطابق بندر کوئی بھی زبان سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے ساتھ وہ بھی انسانوں کی طرح بول چال اور سمجھنے کے لیے گرامر بھی سیکھ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بندروں کی زندگی گزارنے والا انسان

ماہرین کے مطابق ماضی میں ایسا خیال کیا جاتا تھا کہ بندر اور انسان کی سوچ ایک طرح نہیں ہے البتہ ہماری تحقیق نے اس خیال کر مسترد کردیا۔

امریکا کی تین یونیورسٹیوں (کیلی فورنیا، ہاورڈ اور کارنیگی میلن یونیورسٹی) کے شعبہ لسانیات، نفسیات اور حیاتیات کے ماہرین نے اس تحقیق میں حصہ لیا۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسان اور بندر دونوں ہی قربت اور لگاؤ کو پسند کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران مکاک بندروں، ایمازون جنگلات کے مقامی باشندوں اور امریکی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ایک ساتھ رکھا گیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران بندروں کی ذہانت کو دیکھنے کے لیے انگریزی زبان کا انتخاب کیا اور انہوں نے الفاظ کی ترتیب، جملے، نشانات یا گرامر کے حامل نشان لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: بندر نے انسانوں کو حیران کردیا

ماہرین کے مطابق یہ ہمارے لیے مشکل ترین تحقیق تھی مگر بندروں نے اسکول کے بچوں کے ساتھ مل کر نہ صرف انگلش گرامر کا ٹیسٹ دیا بلکہ انہوں نے اچھے نتائج بھی حاصل کیے۔ تصاویر کی مدد سے لیے جانے والے ٹیسٹ میں بندروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تحقیقی ماہرین نے کامیاب ہونے والے مکاک بندروں کو انعام کے طور پر جوس اور چپس دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں