19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سارہ خان نے چند ماہ قبل شادی سے متعلق کیا کہا تھا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں گلوکار فلک شبیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سارہ خان نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے دوران وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور معصومانہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’شادی کا مجھے بہت بہت شوق ہے اور یہ بچپن سے ہے‘۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شادی اور بچوں دونوں کا بہت شوق ہے۔

شادی کب ہوگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سارہ نے جلدی کا اشارہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’ہوسکتا ہے میری شادی کل ہوجائے کیونکہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، فی الحال تو ذہن میں کوئی لڑکا نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

اس پروگرام میں اداکارہ نے سیاست سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اور میری بہن نے زندگی میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا، عمران خان دیگر سیاست دانوں کی طرح ڈرامے باز نہیں ہیں، اتنے عرصے کا بگاڑ ایک سال میں ٹھیک ہونا ممکن نہیں ہے، سیاست دان وہ ہوتا ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرے اور مسائل کو حل کرے‘۔

یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔  ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

مزید پڑھیں: چٹ منگنی پٹ بیاہ، سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

نکاح کے بعد سارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں