اشتہار

کیا منہ کے چھالے اور خراشیں بھی کرونا وائرس کی علامات ہیں؟‌ نئی تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : طبی ماہرین نے کرونا وائرس سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ منہ میں خراشیں اور چھالے بھی کوویڈ 19 کی علامات ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تحقیق یورپی ملک اسپین کے ریسرچ جرنل میں آن لائن شائع ہوئی تھی، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کے منہ میں خراشیں اور چھالے بھی پڑجاتے ہیں جو اس مہلک ترین وائرس کی علامات ہوسکتی ہے۔

اس ریسرچ کے دوران ماہرین نے 21 مریضوں پر تحقیق کی جس سے معلوم ہوا کہ دیگر وائرسوں کے طرح کوویڈ 19 بھی بعض مریضوں کے منہ کی اندورنی کھال کو متاثر کرتا ہے، جس کے باعث مریضوں کے منہ میں چھالے اور خراشیں پڑجاتی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور تحقیق سامنے آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کرونا مریضوں کے چہرے پر چکن پاکس اور چیچک جیسے باریک باریک دانے بھی نمودار ہوجاتے ہیں۔

بچوں میں کرونا کی علامات کیا ہوتی ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا اب تک دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد کو متاثر کرچکا ہے جس میں سے 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 89 لاکھ 59 ہزار 124 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں