اشتہار

امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا علان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری اداروں کے بعد نجی شعبے کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت ہیومن ریسورس اینڈ ایمارائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں 9 سے 12 ذوالحج تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزارت نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی 30 جولائی سے 2 اگست کے لیے چھٹیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل فیڈرل اتھارٹی آف گورنمنٹ ہیومن ریسوس نے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ماتحت شعبوں کے لیے عیدالاضحیٰ پر چار چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

سرکاری اداروں میں بھی 30 جولائی سے 2 اگست تک تعطیلات ہوں گی اور 3 اگست بروز پیر ادارے کھلیں گے اور معمول کے امور نمٹائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں