کراچی: معروف اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ ناظرین کے لیے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔ بلال عباس کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی چیخ ڈرامے سے بالکل مختلف ہے۔
ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں جبکہ ڈرامے میں بلال شیخ کا نام ’حیدر‘ اور ثنا کا نام ’امر‘ ہوگا اور یہ ایک تھرلر ڈرامہ ہوگا۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسرز فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی ہیں جبکہ بگ بینر انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جائے گا۔
ثنا نے اس سے قبل اے آر وائی کے ڈرامے ’رسوائی‘ میں شاندار اداکاری کی تھی جبکہ بلال عباس بھی ’چیخ‘ میں منفی کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
ثنا جاوید کا بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’بلال کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، امید ہے ڈرامہ مداحوں کو پسند آئے گا۔‘
اداکار بلال عباس بھی ثنا جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کہنا تھا کہ ’ڈنک‘ ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ سے بالکل مختلف ہے، میں نے ثنا کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے وہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہیں۔