جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، گاڑیاں ڈوب گئیں، لوگ پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد صوبوں جازان، ریاض، طائف، نجران میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

سعودی شہری دفاع کے حکام کے مطابق جمعہ کی بارش کے نتیجے میں پھنسے ہوئی کاروں کے بارے میں بتایا کہ 30 کاریں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔

- Advertisement -

Storms and flooding in Taif, Saudi Arabia. July 24 2020 - YouTube

حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے 14 کاروں کے اندر لوگ پھنس چکے تھے اور انہیں باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

عرب ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مین طائف روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، بارش کے پانی کے باعث متعدد گاڑیاں تباہ بھی ہوگئیں۔

Watch … the rains of “Taif” make it the first “trend” .. and its ...

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طائف کے ضلع المنتزہ کے مقامی افراد کو بارش کے پانی کی اعلیٰ سطح کی وجہ سے گھر کے اندر ہی محصور ہونا پڑا۔

متعلقہ سرکاری اور غیرسرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی سے صورت حال کو سنبھالنے کے لیے ایک ہنگامی آپریشن روم قائم کیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں