اشتہار

غیرملکیوں کے کاروبار سے متعلق سعودی حکام کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت تجارت نے غیر ملکیوں کو کاروبار کرانے والے سعودی شہریوں کی سزاوں سے متعلق نئی وضاحت جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت تجارت نے دھوکے بازی، جعلسازی اور سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار سے متعلق وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کیسز میں عدالت سزائیں و جرمانے عائد کرتی ہے۔

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین کا کہنا تھا کہ وزارت صرف عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کا متن جاری کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ وضاحتی بیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اس بحث کے جواب میں جاری کیا، جس میں کہا جارہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ وزارت تجارت غیرملکیوں کو کاروبار کرانے والے بعض سعودی شہریوں کی تشہیر کو مقامی اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے کرتی ہے اور کئی کی تشہیر نہیں کرتی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعے کو ایک بھارتی بزنس میں کی تشہیر کی گئی جس کا فیصلہ عدالت نے سنایا تھا۔

ترجمان وزارت تجارت نے بتایا کہ ایک سعودی نے اپنے نام سے بھارتی تاجر کو ایک ادارہ کھلوا رکھا تھا جو کمپیوٹر سیٹس، کمیونیکیشن آلات، دفتری سامان، تصویر کے آلات اور فاضل پرزوں کی درآمد کا کاروبار کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں