اشتہار

افغان مذاکراتی عمل، امریکی نمائندہ پانچ ممالک کے خصوصی دورے پر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: افغان مذاکراتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 5 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے، وہ قطر، پاکستان، افغانستان، بلغاریہ اور ناروے کا دورہ کریں گے، اس موقع پر زلمےخلیل زاد بین الافغان مذاکرات سے پہلے دیگر مسائل کے حل پر زور دیں گے تاکہ بات چیت کی راہیں مزید بہتر بنائی جائیں۔

امریکا کے مطابق زلمے خلیل زاد قیدیوں کے تبادلے اور پرتشدد کارروائیوں میں کمی پر بھی زور دیں گے، امریکی نمائندہ بین الافغان مذاکرات کے لیے پاکستان کی حمایت کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

بین الافغان مذاکرات، طالبان نے شرکت کرنے کے لیے شرط رکھ دی

’دورہ ناروے اور بلغاریہ میں افغان امن عمل پر نیٹو اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے حالیہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ افغان حکومت طالبان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے تمام قیدیوں کو رہا کرے تو طالبان جواب میں بقیہ تمام سیکیورٹی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں