ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

میرے پاس تو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بھی اختیارات نہیں ہیں: میئرکراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے میئروسیم اختر نے کہا ہے کہ نالوں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے، میرے پاس تو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بھی اختیارات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کا کراچی ایئرپورٹ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں انگریز دور کے نالے بنائے گئے ہیں، نالوں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے، روزانہ گندگی کی وجہ سے 150لوگ کتے کے کاٹے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین تک ہمارے پاس موجود نہیں ہے، جہازوں سے پرندے ٹکرانے کا ایشو بہت اہم ہے، اجلاس میں آج حکومت سندھ اور ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ بھی نہیں ہے۔

میئر کا کہنا تھا کہ سی اےاےوفاقی ادارہ ہے اس پر بڑے اداروں کو بیٹھنا چاہیے، انسانی جانوں کا معاملہ ہے، ہم اسے بہت آسان لے رہے ہیں، دنیا دورجدید میں داخل ہوچکی ہم بندوق لے کر پرندے مار رہے ہیں۔

کراچی میں بارش : کئی علاقوں میں پانی اب بھی موجود

خیال رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے بعد کراچی میں ہرطرف پانی ہی پانی ہوگیا، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متعدد علاقوں میں پانی تاحال موجود جبکہ کچھ مقامات پر پانی اتر گیا۔

کراچی شہر کی اہم شاہراہوں پر گزشتہ روز بارش سے جمع پانی اترگیا جبکہ صدر کے علاقے موبائل مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ کے قریب برساتی پانی موجود ہے، ایم اےجناح روڈ، تبت سینٹر، برنس روڈ پر بھی بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں