منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اسد عمر کا عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عیدکےبعداین سی او سی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ ودیگرتقریبات سےمنسلک انڈسٹری کیلئے خوشخبری آگئی، وفاقی وزیراسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل
اور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔

وفاقی وزیراسدعمرسے آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد کی ملاقات ہوئی ،وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔

ملاقات میں وفد نے ایس اوپیزکیساتھ شادی ہالزاورریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی ، جس پر اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد این سی اوسی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے ایران، میلبورن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں احتیاط نہ کرنے پر کیسز میں اضافہ ہوا، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو پھر کرونا کیسز اوپر جاسکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی گئی تو بڑا نقصان ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے عید اور محرم گزرگئے تو پھر ہم نے ریسٹورنٹس کھولنے ہیں،صورتحال بہتر رہی تو اسکول وکالجز بھی ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں