اشتہار

کرونا کا خاتمہ کب ممکن ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا نے کرونا پر قابو پانے کے لیے بہت محنت کی لیکن اب بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے خاصا وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے حکام نے کہا ہے کہ کرونا وبا پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے، یہ دنیا کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کے خلاف تمام ممالک محنت کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، گزشتہ چھ ہفتے میں مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی ہے، عالمی سطح پر کرونا وائرس آج تک کی سب سے شدید صحت ایمرجنسی ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ او کی خاتون ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ لوگ اب بھی کروناوائرس کو ایک نزلے کی بیماری سمجھ رہے ہیں، یہ ایک مہلک وائرس ہے جو بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او میں وبا کے خلاف تکینی معاملات کی سربراہی کرنے والی خاتون نمائندہ کا کہنا تھا کہ ہوا میں کرونا کی موجودہ کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے ہی عالمی ادارہ صحت کو تشویش رہا ہے لیکن مہلک وائرس کے ذرات اور جز وبا کے پھیلاؤ میں زیادہ پراثر ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں