اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت ، رجسٹریشن کرانے والے افراد کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکےہیں، وہ پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام احساس پروگرام میں ویب پورٹل پراہلیت کی تصدیق کرسکتے ہیں، طریقہ کار جاننےکیلئےمعلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جو افراد 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکے ہیں، وہ ویب پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں