ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹرمپ جونیئر نے ایسا کیا شیئر کیا جو اکاؤنٹ‌ بند اور ویڈیو ڈیلیٹ‌ ہوگئی؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کرونا ماسک کو غیر ضروری قرار دینے پر ٹرمپ جونیر کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک کو غیر ضروری قرار دینے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کرنے پر ٹرمپ جونیئر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر کرونا وائرس کے علاج سے متعلق جھوٹے بیانات دے رہے ہیں اور لوگوں کو وائرس سے بچنے کے لیے ماسک لگانے کی ہدایت کررہے ہیں جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ جونیئر نے اپنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیں جس پر دونوں کمپنیوں کی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور فوری طور پر اس ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹس نے بہت سخت قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد بے بنیاد اور غیر مصدقہ باتوں کی روک تھام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں