اشتہار

کرونا ویکسین کی 60 ملین خوراکیں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کروناویکسین کی حتمی تیاری سے قبل ہی برطانیہ نے ادویہ ساز کمپنیوں سے ایک معاہدے کے تحت 60 ملین ویکسین کی خوراکیں خرید لی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اویہ ساز ’گلاک سو اسمتھ کلائین‘ اور ’سنافی پیسٹر فرم‘ نامی دونوں کمپنیوں سے معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت یہ کمپنیاں برطانیہ کو 60 ملین کرونا ویکسین دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے جیسے ہی ٹرائل کامیاب ہوئے تو ویکسین کی خوراکیں برطانیہ کو فراہم کی جائیں گی جس کا استعمال فوری طور پر کرونا مریضوں پر شروع کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ویکسین پہلے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور سوشل ورکرز پر استعمال کی جائے جو کرونا سے متاثر ہیں بعد ازاں اس کا استعمال عوامی سطح پر بھی کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ویکسین کا انسانوں پر تجربات رواں سال ستمبر سے شروع کریں گی۔

کروناویکسین: بل گیٹس نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سے قبل بھی برطانیہ مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خوراکوں کو معاہدہ کرچکا ہے جس کی مجموعی تعداد 250 ملین ویکسین کی خوراکیں بنتی ہیں جو مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ’ایس کے بائیو سائنس‘ بل گیٹس کے تعاون سے کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے جون تک 200 ملین کروناویکسین تیار کرلے گی۔ تاہم اب تک دنیا بھر میں کہیں بھی کرونا ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں