اشتہار

ریسٹورنٹ کا شوارما کھانے سے بچہ جاں بحق، سیکڑوں کی طبیعت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

اردن میں مضرصحت شوارما اور چکن روسٹ کھانے سے بچہ جاں بحق جب کہ سیکڑوں افراد کی حالت خراب ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عین البشا میں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔

- Advertisement -

متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔

لیب تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں جراثیم اور دیگر مضرصحت اشیا موجود تھیں جنہوں نے لوگوں کی صحت کو متاثر کیا۔

واقعے پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے شواہد اور بیانات قلمبند کر لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں