دیر بالا: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیربالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے چراگلئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او میاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بھی زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جو قتل کر دیا گیا تھا۔