پشاور: قومی ادارہ صحت کے ذرایع نے کہا ہے کہ ملک میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیوکیسز کی مجموعی تعداد61ہو گئی، پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔
’پولیو سے متاثرہ 56 ماہ کابچہ پشاور کی یو سی سفیدڈھیری کارہائشی ہے، پولیوٹیسٹ کے لیے بچے سے سیمپل 19 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ ہونے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی‘۔
خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 61 ہوچکی ہے۔
پولیو مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، انسداد پولیو پروگرام
واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کے حوالے سے پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 147 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔
حالیہ دنوں خصوصی طور پر پولیو مہم چلائی گئی تھی جس نے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔