تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

غیرمعمولی صلاحیت رکھنے والے شہری نے دھوم مچادی

ویتنام: جنوب مشرقی ایشیائی ملک ’لاؤس‘ کے ایک شہری نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے فلمی ہیرو ’اسپائڈر مین‘ قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاؤس کے دارالحکومت ویتنام کا مقامی شہری بلند پہاڑ پر بغیر کسی رسی یا حفاظتی انتظامات کے چڑھ جاتا ہے جبکہ عام لوگ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بلند پہاڑ پر چڑھنے کے لیے رسی باندھی گئی ہے جس کے سہارے مقامی اور سیاح بلندی تک پہنچتے ہیں لیکن مذکورہ شخص خاص صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے اونچے پہاڑ پر چڑھنا کوئی بڑی بات نہیں اور ایسا اس نے کرکے بھی دیکھا دیا۔

ایک سیاح نے حیرت انگیز مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -