لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا عمران خان اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں جبکہ شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن جومرضی کرتی رہے، عام انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی معاملات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانیے نہیں حکومتی پالیسوں کےساتھ ہیں، سیاسی مخالفین پار لیمنٹ کے اندر باہرکہیں عوام کی بات نہیں کرتے۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ بلاامتیازاحتساب ترقی کاضامن ہے ،قومی وسائل کاتحفظ کیاجائےگا، حکومت ملک کومعاشی مضبوط بنانے کےعملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا روکنے پراسمارٹ لاک ڈاؤن کااقدام مؤثرثابت ہوا ، عوام نےعیداورمحرم میں ایس او پیزعمل کیاتوکورونا کوشکست دیدیں گے۔
وفاقی وزیرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت اورمیرٹ کویقینی بنارہی ہے، سفارشی کلچرختم کردیا، اپوزیشن جومرضی کرتی رہے، عام انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے اور کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شبلی فراز نے مزید کہا اپوزیشن کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، انہیں ملک وقوم کی فکرنہیں۔