منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

خطبہ حج امت مسلمہ کے جذبات کا ترجمان تھا، پروفیسر ساجد میر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مثالی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطبہ حج مسلم امہ کے جذبات کا ترجمان تھا۔

یہ بات انہوں نے حج کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ خطبہ حج میں توحید اور ختم نبوت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، کورونا کی وبا سے نجات کی دعا مانگی گئی اور خطبہ میں مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دے کر ہر مسلمان کے جذبات کی ترجمانی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے زندگی میں مشکلات کے موقع پر صبر کا حکم دیا ہے،عبادت سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، مسلمانو ں کو ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہنا چاہیے، ہمیں چاہیے کہ ہم خطبہ حج کی نکات کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں۔

اپنے بیان میں علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ دو دن بعد عید الاضحی منائی جارہی ہے، یہ دن حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کر تا ہے،حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اپنے لخت جگرکو قربانی کے لیے پیش کیا، اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کا عمل مسلمانوں کے لیے عبات قرار دیا۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ سے وابستہ قربانی کے فلسفے اور اہمیت کو سمجھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ قربانی کی عظمت کو اُجاگر کرنے کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے تاہم آج کے دن اس کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی تسلیم ورضا کی یادگار ہے، اس دن عظیم شخصیات نے اطاعت وایثار کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں