لندن: برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا.
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئر ویز کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا.
ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔
ترجمان برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔
Delighted to announce British Airways return to 🇵🇰 #UKPakDosti cc @sayedzbukhari https://t.co/QcQ2Bp7ZdK
— Christian Turner (@CTurnerFCO) July 30, 2020
واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے متعدد پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کی وضاحت طلب کی گئی تھیں۔