اسلام آباد میں تعینات جرمنی کے سفیر نے عیدالاضحیٰ کے لیے بکرے خرید لیے جسے وہ سفارت خانے کی طرف سےایف سی کو تحفے میں دیں گے۔
جرمنی کی جانب سے اسلام آباد میں قائم جرمن سفارت خانے میں سفیر کی ذمہ داریاں انجام دینے والے برن ہارڈ شلیگ ہیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بکرے کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’عیدالاضحیٰ قریب ہے، اس لیے ہمارے سیکیورٹی ایڈوائزر ایرتاش کل مویشی منڈی گئے اور وہاں سے ایک بکرا خرید کر لائے‘۔ برن ہارڈ نے لکھا کہ یہ بکرا ایف سی گارڈز کے لیے خریدا گیا ہے جو سفارت خانے کی طرف سے دیا جائے گا۔
.#EidAlAdha is approaching! That’s why our security advisor Ertac went to the cattle market yesterday to buy a goat for the FC guards. A good occasion to thank them for their great work throughout the year. I think he has made a good choice with this animal! What do you think? pic.twitter.com/aOtq7ezBZo
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) July 30, 2020
انہوں نے لکھا کہ ’یہ سال بھر محنت کرنے والوں کو سراہنے کا بہت اچھا موقع ہے‘۔
برن ہارڈ نے لکھا کہ ’میرے خیال میں جانوروں کی خریداری کے حوالے سے ایرتاش نے اچھے بکروں کا انتخاب کیا اور ثابت کردیا کہ اُس کی پسند اچھی ہے، آپ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘۔